امریکا میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں اضافے کے بعد مسلم خواتین نے اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹس سیکھنا شروع کردیا۔
امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافے کے بعد واشنگٹن میں مصری
نژاد امریکی رائٹس گروپ کی جانب سے مسلم خواتین کے لیے مارشل آرٹس کے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے ۔
درجنوں مسلم خواتین ان تربیتی کورسز میں حصہ لے رہی ہیں تاکہ وہ ایسے نفرت انگیز حملوں کے خلاف اپنا دفاع کر سکیں۔